ایران سے ایشیائی ملکوں کے لئے تیل کی برآمدات میں اضافہ

133

ایران سے ایشیائی ملکوں کیلئے تیل کی برآمدات میں، 2016 کے مقابلے میں 70فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ایران سے تیل درآمد کرنے والے ایشیا کے 4اہم ملکوں منجملہ چین، ہندوستان، جنوبی کوریا اور جاپان نے جنوری 2017میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 67.6 فیصد کے اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں ایران سے جاپان میں تیل کی برآمد یومیہ 2,09319، بیرل تیل رہی۔ جبکہ ہندوستان میں3 گنا زیادہ رہی اور یومیہ 5لاکھ، 54 ہزار 6سو بیرل تیل پر پہنچ گئی۔