کچھ لوگ سیاسی مقاصد کے لئے پی ایس ایل فائنل کی مخالفت کررہے ہیں،راناثنااللہ

173

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ خان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سیاسی فائدے کے لئے پی ایس ایل فائنل کی مخالفت کر رہے ہیں ، پی ایس ایل کے فائنل کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ، کرفیو لگا کر میچ کرانے کا پروپیگنڈا کرنے والے منفی سیاست کر رہے ہیں ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں معاشرےکےتمام طبقوں نےقربانیاں دیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے رانا ثنااللہ خان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران کسی بھی سڑک کو بلاک نہیں کیا جائے گا، منفی سیاست کرنیوالےعناصرپی ایس ایل فائنل لاہورمیں کرانےکےخلاف ہیں، کرفیو لگاکرمیچ کرانے کاپروپیگنڈا کرنیوالےمنفی سیاست کررہے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، پاکستان سپر لیگ فائنل والے دن لاہور میں زندگی نارمل ہوگی ، فائنل کےلیے پارکنگ کے مناسب انتظامات کیے ہیں، دہشتگردی کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، پرامن قوم ہیں،پرامن طریقے سےآگے بڑھنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کوبھی امن کا پیغام دیتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں معاشرے کے تمام طبقوں نے قربانیاں دیں۔

وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کےلاہورمیں انعقاد کو پوری قوم نے سراہا، پوری قوم دہشت گردی کیخلاف سینہ سپر ہے، پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے سے پوری قوم کو حوصلہ ملےگا، شائقین کیلیے کھانے پینے کی اشیا کا بندوبست کیا گیا ہے،واپس جانیوالےمیٹرو سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے، میٹرو بس سروس کا ٹائم بڑھا دیا گیا ہے، پارکنگ سے اسٹیڈیم تک فری شٹل سروس چلائی جائے گی، اسٹیڈیم کے اندر موجود ریسٹورنٹ کے علاوہ کوئی دفتر بند نہیں ہوگا۔