فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نے اورکزئی ایجنسی میں کومبنگ آپریشن کر کے9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرکے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کر لیا ۔
فرنٹیئر کور حکام کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور دہشت گردوں کے زیر استعمال ٹیلی فون ایکسچینج بھی پکڑا گیا ہے۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔