وزیراعظم کل کرم تنگی ڈیم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

191

وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) بروز جمعہ کو فاٹا کی شمالی وزیرستان ایجنسی میں کرم تنگی ڈیم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

کرم تنگی ڈیم کی مجموعی آبی گنجائش 1.2 ملین ایکڑ فٹ ہو گی اور اس سے کم لاگت کے ساتھ 83.4 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، جو ماحول دوستانہ ہو گی۔

پراجیکٹ پر دو مراحل میں عملدرآمد ہو گا۔ پہلا مرحلہ تین سال میں مکمل ہو گا، یہ منصوبہ ملک میں پانی اور بجلی کے تحفظ کے سلسلہ میں نمایاں پیشرفت کا حامل ہو گا۔ کرم تنگی ڈیم شمالی وزیرستان ایجنسی اور خیبرپختونخوا میں زراعت کیلئے آبپاشی کی ضروریات پوری کرے گا اور سیلاب کی روک تھام میں بھی معاون ہو گا۔

ڈیم سے ہائیڈل بجلی پیدا ہو گی، پراجیکٹ سے نہ صرف ملک میں پانی اور بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی بلکہ شمالی وزیرستان ایجنسی اور خیبرپختونخوا کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کے نئے دور کا بھی آغاز ہو گا۔