سکھر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چینی انجینئر پر حملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے قبضہ سے دھما کا خیز مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیا گیا ہے گرفتار ددہشتگرد نے چینی انجینئرز پر حملے کا اعتراف جرم بھی کر لیا ہے جبکہ متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھر میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چینی انجینئر پر حملہ کرنے والے دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے دھما کا خیز مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ددہشتگرد نے چینی انجینئرز پر حملے کا اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ پولیس کا بھی کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔