ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل مد مقابل

181

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان باہمی ون ڈے میچز میں جیت کا تناسب ففٹی ففٹی ہے۔

انگلش ٹیم نے ویسٹ انڈیز میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور اس نے دونوں پریکٹس میچز جیت کر ویسٹ انڈیز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا رکھی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز آج جمعہ سے ہو رہا ہے، دونوں کے درمیان دوسرا ون ڈے 5 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 1973ء سے 2014ء تک مجموعی طور پر 88 ایک روزہ میچز کھیلے گئے، دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیشہ کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو آئے اور شاید یہی وجہ ہے کہ دونوں ٹیموں کا جیت کا تناسب ففٹی ففٹی ہے البتہ کالی آندھی 10 برس سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیاب نہیں ہو سکی اس نے آخری بار 2007ء میں سیریز جیتی تھی۔

 ویسٹ انڈیز کی اعلان کردہ ٹیم کپتان جیسن ہولڈر، دیوندرا بیشو، کارلوس بریتھویٹ، کریگ بریتھویٹ، جوناتھن کارٹر، شینن گبرائل، شائی ہوپ، الزای جوزف، ایون لیوس، جیسن محمد، ایشلے نرس، کیرن پاویل اور روومین پاویل پر مشتمل ہے۔