پاکستان سمیت دنیا بھر میں کان کے امراض کا عالمی دن کل -3 مارچ بروز جمعة المبارک کو منایا جائے گا۔
اس سلسلہ میں محکمہ صحت پنجاب ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور شعبہ طب سے متعلقہ دیگر تنظیموں کے اشتراک سے ملک بھر میں آگاہی واکس ،سیمینارز اور کانفرنسز انعقاد پذیر ہوں گئیں جس میں ماہرین امراض کان اور پروفیسر ڈاکٹر ز خطاب کر کے آگاہی فراہم کریں گے ۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے۔