پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور آنے پرآمادہ

165

پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کی صورت میں لاہور آکر کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کردی جس کی تصدیق شاہد آفریدی کی جانب سے کی گئی ہے۔

 پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر پشاور زلمی کراچی کنگز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو اس کے تمام غیر ملکی کھلاڑی لاہور آکر کھیلنے کو تیار ہیں۔ شاہد آفریدی کی جانب سے اس خبر کو کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی خوشخبری قرار دیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جس کی ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہورہی ہیں جب کہ فائنل کے لیے پنجاب حکومت نے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔