مصری مسلمان نوجوان امریکی ریاست کے گورنر کا امیدوار

204

 مصری نژاد ایک مسلمان نوجوان ڈاکٹر اور سماجی کارکن عبدالرحمان محمد السید نے امریکی ریاستی مشی گن کے گورنر کے عہدے کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اگر وہ اپنے اس عزم میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ امریکا کی کسی ریاست کے پہلے مسلمان گورنر ہوں گے ۔

 ان کا کہنا ہے کہ ’میں نے خود کو گورنر کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میں گورنر شپ کے لیے کسی دوسرے گورنر سے زیادہ بہتر ثابت ہوں گایک سوال کے جواب میں گورنر کے عہدے کے امیدوار نے کہا کہ میرے لیے دین پر میرا ایمان اور عقیدہ سب سے اہم ہیں۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کوئی شخص پوچھے کہ نماز کیسے ادا کی جاتی ہے ہم اسے جواب میں استفسار کریں کہ فلاں شخص نماز میں کیا پڑھ رہا ہے‘۔

محمد السید نے کہا کہ میری نزدیک اسلامی اقدار کی غیرمعمولی اہمیت ہے تاہم اگر میں امریکی ریاست کا گورنر منتخب ہوگیا تو شہریوں کی خدمت میری پہلی ذمہ داری ہوگی۔