چنیوٹ دریائے چناب پر سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کی کاروائی دریائے چناب کے قریب ہوٹل سے مشتبہ شخص گرفتار کرلیا گیا ۔بھاری مقدار میں بارودی مواد برا مد اہم انکشافات کا امکان۔
ذرائع کے مطابق کائونٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ اور دیگر اداروں کی بروقت کاروائی دریائے چناب پل کے قریب واقع ٹی ڈی سی پی ہوٹل کے قریب چہل قدمی کرنے والے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضہ سے بارودی پاوڈر ،چار نان الیکٹرک ڈیٹو نیٹر،آٹھ سیفٹی فیوز اور دیگر ایسی اشیاء برآمد کی گئی ہیں جو کسی بھی بڑیدہشت گردی کے واقعہ میں استعمال کی جا سکتی تھیں ۔
پکڑے گئے ملزم احمد خان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں جس میں اہم انکشافات کا کہا جا رہا ہے۔