پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ،شدت 3.9 ریکارڈ

200

پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے بلوچستان کے علاقے اور سندھ کی پٹی پر بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز پاکستان کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ، ژوب، پسنی، قلعہ عبداللہ اور گردونواح  کے  مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر زیر زمین تھی، جس کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑ تھے۔ زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔