شام میں تازہ فضائی حملہ، گیارہ شہری ہلاک

144

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ شمال مغربی شامی شہر پالمیرا کے نواح میں واقع ایک دیہات میں  ہفتے کے دن ہوئے ایک فضائی حملے میں گیارہ شہری مارے گئے ہیں۔

آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ کارروائی روسی جنگی طیاروں نے سر انجام دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حما صوبے میں داعش کے زیر قبضہ اس دیہات میں مویشیوں کی ایک مارکیٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 45 افراد زخمی بھی ہوئے۔