جرمن چانسلر انجیلا مرکل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے چودہ مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گی۔ اس بارے میں خبر ایک امریکی اہلکار نے جاری کی ہے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں عالمی اقتصادیات، باہمی تجارت، داعش کے خلاف لڑائی، مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اور روس کے ساتھ تعلقات جیسے امور زیر بحث آئیں گے۔ اس ملاقات کے فوری بعد ترقی یافتہ جی ٹوئنٹی ممالک کے وزرائے خزانہ کا ایک اجلاس جرمنی میں منعقد ہو گا، جس میں ٹرمپ کے جولائی میں جرمنی کے دورے کی تفصیلات بھی طے ہوں گی۔