جرمنی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، ترک صدر

214

ترک صدر رجب طیب اردوگان نے جرمنی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت کو فروغ دے رہا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق استنبول میں ایک تقریب سے خطاب میں صدر اردوان کا کہنا تھا کہ جرمنی دہشت کو فروغ دینے میں مدد کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں جس صحافی کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اس کا تعلق جرمنی سے ہے ۔

ترک صدر نے جرمنی صحافی کو جاسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت ہے اس کے خلاف دہشت گردی کے فروغ اور مدد دینے کے الزامات پر مقدمہ چلایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جرمنی میں کرد باغی لیڈروں کو تو جلسے کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تاہم اگر اردوان کے حامی ریلی نکالنا چاہیں تو ان پر پابندی عائد کی جاتی ہے ۔