ایران اور افغانستان کے درمیان ثقافتی مراکز کے قیام پراتفاق

203

افغانستان کے نائب وزیر ثقافت و اطلاعات نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان ثقافتی مراکز کے قیام کے سلسلے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق افغانستان کے نائب وزیر ثقافت و اطلاعات کمال سادات کا کابل میں کہنا تھا کہ ایران کے مشہد اور افغانستان کے ہرات شہروں میں ثقافتی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

سادات نے کہا کہ ہم افغان وزارت خارجہ کے ذریعے دوسرے ممالک کے ساتھ ثقافتی تعلقات کے حوالے سے باہمی مفاہمت کے سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ ثقافتی تعلقات کا حوالہ دئتے ہوئے کہا دیرینہ ثقافتی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے ان مراکز کا قیام نہایت ضروری ہے۔