انڈونیشیا، سب سے بڑی مسجد کو خصوصی تحفہ

164

خادم الحرمین الشریفین نے مسجداستقلال انڈونیشیا کے لیے قرآن مجید کی آیات والا کپڑے کا ایک خوب صورت ٹکڑا تحفے کے طور پر دیا ہے۔ غلافِ کعبہ کی طرح سیاہ رنگ کے اس کپڑے پر سنہرے دھاگے سے آیاتِ قرآنی کی کشیدہ کاری کی گئی ہے۔

مسجد استقلال انڈونیشیا کی ہالینڈ سے آزادی کی یادگار ہے اور یہ آزادی کی علامت کے طور پر تعمیر کی گئی تھی۔اس کی تعمیر کا آغاز 1961ء میں ہوا تھا اور یہ 1975ء میں پایہ تکمیل کو پہنچی تھی۔اس مسجد کو 1978ء میں عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔دنیا میں سب سے بڑے اسلامی ملک کی یہ سب سے بڑی مسجد ایک منفرد فن تعمیر کا شاہکار ہے،اس میں بیک وقت دو لاکھ افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔اس کا ایک مینار 90 میٹر بلند ہے اور اس کی مرکزی عمارت دو بڑے گنبدوں پر مشتمل ہے۔