نیوزی لینڈ اور افریقہ کے درمیان بدھ سے پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا

140

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 مارچ سے شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مارچ تک یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

کیوی ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی قیادت کے فرائض فاف ڈوپلیسی انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مارچ تک ویلنگٹن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 مارچ تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔