پشاور زلمی اور پاکستانی شائقین کیلئے بڑا دھچکا، بوم بوم آفریدی انجری کے باعث پی ایس ایل کا فائنل نہیں کھیل سکیں گے۔
پشاور زلمی کے مداحوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ بوم بوم آفریدی انجری کی وجہ سے پی ایس ایل ٹو کا فائنل نہیں کھیل سکیں گے۔
شاہد آفریدی کا کراچی کنگز کے خلاف تیسرے کوالیفائنگ فائنل میں کیرن پولارڈ کی ایک تیز ہٹ پر کیچ لینے کی کوشش میں دایاں ہاتھ شدید زخمی ہوگیا اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں 12 ٹانکے آئے ہیں، اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کو پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد پاکستان سپر لیگ میرے لئے بڑا چیلنج تھی، امید ہے کہ میری کارکردگی کو شائقین نے انجوائے کیا ہوگا، انہوں نے کہا کہ میری شدید خواہش تھی کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے فائنل کھیلوں مگر بدقسمتی سے نہیں کھیل پاؤں گا، انہوں نے کہا کہ میری انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور ڈاکٹرز نے دس روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔