پی ایس ایل فائنل:پشاورزلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلئے 149رنزکاہدف

182

پاکستان سپر لیگ سکینڈ ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 149 کا ہدف دے دیا ہے۔ پشاور زلمی کی طرف سے کامران اکمل 40 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ ڈیرن سیمی نے 11 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 28 رنز جوڑ دیئے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے آر آر ایمرٹ نے 31 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ سیکنڈ ایڈیشن کا فائنل جاری ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پشاور زلمی کی طرف سے ڈی جے ملان اور کامران اکمل نے بیٹنگ کا آغاز کیا ۔ ملان اور کامران اکمل نے تیز بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی چار اوور میں اسکور کو 42 رنز پر پہنچا دیا ۔ اس موقعے پر ڈی جے ملان کلین بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے ۔ انہوں نے 12 گیندوں پر 17 رنز اسکور کئے ۔

پشاور زلمی کی دوسری وکٹ 82 کے مجموعی اسکور پر گری جب کامران اکمل 32 گیندوں پر 40 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔

تیسری وکٹ بھی 82 کے مجموعی اسکور پر گری جب سیموئل 17 گیندوں پر 19 رنز بناکر گھر کو لوٹ گئے ۔

پشاور زلمی کی چوتھی وکٹ 86 کے مجموعی اسکور پر گری جب خوشدل شاہ 5 گیندوں پر 1 رن بنا کر اپنی وکٹ گنواں بیٹھے ۔

پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنہوں نے 13 گیندوں پر 12 رنز اسکور کئے ۔

چھٹی وکٹ بھی 112 رنز پر گری جب افتخار احمد 21 گیندوں پر 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔

اس کے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے تیز ترین بیٹنگ کرتے ہوئے 11 گیندوں پر 28 رنز جوڑ دیئے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سی جے جورڈن نے 9 گیندوں پر 8 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔

اس طرح پشاور زلمی نے 20 اوورز کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا لئے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 149 رنز کا ہدف دے دیا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے آر آر ایمرٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ جبکہ محمد نواز کے حصے میں ایک وکٹ آئی جبکہ حسن خان نے دو کھلاڑیوں پویلین کی راہ دکھائی ۔