پاکستان سپر لیگ ٹو کا تاج پشاور زلمی کے نام،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

194

پاکستان سپر لیگ ٹو کا بادشاہ پشاور زلمی ۔ پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ سیکنڈ ایڈیشن کا تاج اپنے سرسجا لیا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 149 رنز کے ہدف جواب میں صرف 90 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ پشاور زلمی کی طرف سے محمد اصغر نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ایس ایم ارون 24 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔کامران اکمل بیسٹ کیپر آف دے ٹورنامنٹ ، بیسٹ پلیئر آف ٹورنامنٹ اور بیسٹ رنرز آف کا ٹورنامنٹ قرار پائے ۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی مین آف دی میچ قرار پائے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیکنڈ ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 90 رنز پر بک کردیا ۔ پشاور زلمی نے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 149 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ایم این وین اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغازکیا ۔ تاہم ابتداء ہی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نقصان اٹھانا پڑا جب ایم این وین 7 گیندوں پر 1 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ بھی 5 رنز پر گر گئی جب انعام الحق 9 گیندوں پر 3 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے ۔

تیسری وکٹ 13 رنز پر گر گئی جب احمد شہزاد 5 گیندوں پر 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ چوتھی وکٹ 29 کے مجموعی اسکور پر گری جب سرفراز احمد 11 گیندوں پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ پانچویں وکٹ 37 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب سعد نسیم 6 گیندوں پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔

چھٹی وکٹ 72 رنز پر گری جب ارون 19 گیندوں پر 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ ساتویں وکٹ بھی 72 کے مجموعی اسکور پر گری ۔ آٹھویں وکٹ 81 کے مجموعی اسکور پر گری جب انور علی 24 گیندوں پر 20 رنز آؤٹ ہو گئے ۔ نویں وکٹ 88 کے مجموعی اسکور پر گری اور 90 کے مجموعی اسکور پر 10 ویں وکٹ گر گئی اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ساری ٹیم 16.3 اوورز کھیل کر 90 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔

پشاور زلمی کی طرف سے محمد اصغر نے سب سے زیادہ 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ حسن علی اور وہاب ریاض کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں جبکہ محمد حفیظ اور سی جے جورڈن نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی،جبکہ ڈیرن سیمی  کو جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تاہم ایوارڈز کا میلا  ٹورنامنٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کامران اکمل نے لوٹ لیا، انہیں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور بہترین بلے باز کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر کراچی کنگز کے سہیل خان کو ٹورنامنٹ کے بہترین بولر کا ایوارڈ ملا۔