سونے اور خام تیل کی فروخت میں اضافہ

113

عالمی مارکیٹ میں سونے اور خام تیل میں فروخت کا رجحان غالب رہا۔

امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر عالمی مارکیٹ میں سونے اور خام تیل میں فروخت کا رجحان غالب رہا۔عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 32 ڈالر کم ہو 1226 ڈالرہوگئی۔

ہفتے کے دوران خام تیل کی فی بیرل قیمت 70 سینٹ کم ہوکر 53 ڈالر 33 سینٹس ہوگئی۔عالمی سطح پر سونے اور خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینٹ یلن کے عندیہ کو قرار دیا جارہا ہے۔یلن نے بے روزگاری اور مہنگائی کی شرح فیڈ کے ہدف میں رہنے کی صورت میں شرح سود بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔ فیڈ شرح سود کا تعین مارچ کے اختتام پر کریگا۔