نفرتوں کے ماحول میں کھیل محبت کا پیغام ہے، سراج الحق

178

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ نفرتوں کے ماحول میں کھیل محبت کا پیغام ہے، آج زندگی میں پہلی مرتبہ گراؤنڈجاکرمیچ دیکھوں گا۔

پی ایس ایل سیزن فائنل ٹو کا آخری اور فیصلہ کن میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ کے موقع پر لاہور میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ گراونڈ کے اندر اور اطراف میں پاک آرمی ، رینجرز اور پولیس کے اہلکار حفاظت کے انتظامات سنبھالیں گے۔

پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ، دیگر صوبائی اور وفاقی وزرا ، سیاسی جماعتوں کے قائدین ، سماجی رہنماوں سمیت غیرملکی سفارتکار بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور کا رخ کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہناہے کہ آج عام افرادکےساتھ میچ دیکھوں گا۔انہوں نے کہا ہے کہ میرےپاس500روپےوالاٹکٹ ہے اور آج زندگی میں پہلی مرتبہ گراؤنڈجاکرمیچ دیکھوں گا۔

بنوں میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں  پاکستان سپر لیگ کاہونا خوش آیندہے اور فائنل میں پہنچنے والی دونوں ہی ٹیمیں ہماری ہیں اور دونوں ٹیموں ہی کی حوصلہ افزائی کروں گا۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نفرتوں کے ماحول میں کھیل محبت کا پیغام ہے اور میں کرکٹ کوسپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم جارہا ہوں۔

سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ امکان ہے پشاور زلمی کی ٹیم فائنل جیتےگی لیکن شاہدآفریدی تجربہ کارکھلاڑی ہیں،انکےنہ ہونےسے پشاور کی ٹیم کو نقصان توہوگا۔