سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے حوالے سے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے دنیا کو مثبت پیغام گیا ۔ دہشت گردو ں کو شکست دینے کیلئے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا جراتمندانہ فیصلہ تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں پنجاب حکومت کے اقدام کو خوش آئند کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کا انعقاد لاہور میں ہونا دلیرانہ اور جرات مندانہ اقدام تھا جس سے دہشتگردوں کو شکست ہو گی ۔ اعجاز الحق نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر آئندہ انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ (ن) کی ہو گی۔