وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کےلئے عوام کا جوش خوش آئند ہے ، ثابت ہوا کہ دہشت گرد ہماری بہادر قوم کو یرغمال نہیں بنا سکتے ۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع و پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کےلئے عوام کا جوش خوش آئند ہے ، پی ایس ایل فائنل میں ہزاروں لوگوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد ہماری بہادر قوم کو یرغمال نہیں بنا سکتے ۔