کابل: صوبےقندوزمیں سیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ، 5 اہلکار ہلاک

269

افغانستان کے صوبے قندوز میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کےمطابق اتوار کے روز دہشت گردوں نے صوبے قندوز میں قائم ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ۔ دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی پر مامور پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے گزشتہ روز افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے جنوبی صوبہ زابل اورننگرہار میں داعش کے 23جنگجووں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاتھا جب کہ قندہار میں نامعلوم افراد کے حملے میں افغان رکن پارلیمان زخمی ہوگئے تھے۔