ترکی اور روس داعش کے خلاف مشترکہ جنگ لڑ سکتے ہیں، روس

200

روسی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے نائب چیئر مین آندرے کراسووف کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہماری حکومت ترکی کے روس کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی جنگ کے معاملے میں تعاون کی خواہش کا مثبت جواب دے سکتی ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی اسپنٹک سے انٹرویو میں اس بات کی یاد دہانی کرائی ہے کہ روس اور ترکی کے درمیان اسوقت انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون موجود ہے اور یہ دونوں ملک باہمی رابطے کے ساتھ بعض کاروائیاں کر رہے ہیں۔

ہم نے اس معاملے میں ایک مشترکہ لائحہ عمل وضع کیا ہے، جبکہ دیگر معاملات میں بھی سربراہان کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے ۔یاد رہے کہ ترک صدر ایردوان نے کہا تھا کہ اگر ماسکو نے تجویز پیش کی تو پھر ہم داعش کے خلاف جنگ کو مل جل کر جاری رکھ سکتے ہیں۔