سماجی میڈیا کو ثقافت پسِ پردہ پھینکنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،اردوان

216

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ سماجی میڈیا کو ہماری ثقافت کو پسِ پردہ پھینکنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

استنبول میں منعقدہ تیسری قومی ثقافت شوری سے خطاب کرنے والے صدر ایردوان نے کہا کہ”اگر ہم اپنی تہذیبی اقدار سے دور ہٹ گئے تو یہ ہمارے لیے ہر چیز کو کھونے کے معنی میں آئیگا، ثقافتی اقدار سے دور جانا ہمارے وجود کے خاتمے کے مترداف ہو گا۔صدرِ ترکی کا کہنا تھا کہ “عصر حاضر کے اہم ترین مسائل میں سے ایک ثقافتی خلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گہرائی و پائداری سے عاری اور محض یومیہ سطح پر اپنائے جانے والے عوامل سے ثقافت کی داغ بیل نہیں ڈالی جا سکتی۔ ہمیں دائمی و طویل المدت امور پر توجہ دینی ہو گی ، خاصکر نوجوانوں پر اس حوالے سے اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہمیں ماہرین اور استادوں سے فیض یاب ہوتے ہوئے فن و ثقافت سے آشنائی حاصل کرنی چاہیے۔ میرا سیاسی تجربہ اسی قسم کی تعلیمات دیتا ہے۔