سوشل میڈیا کا استعمال ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ

177

سماجی میل جول کی ویب سائیٹس (سوشل میڈیا) کا زیادہ استعمال ذہنی اورجسمانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔یہ بات امریکن سائیکالوجیکل ایسوسی ایشن نے اپنی ایک رپورٹ کہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا جہاں رابطوں کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ ہے وہی اس کا حد سے زیادہ استعمال اوران پر زیادہ انحصار ذہنی اورجسمانی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال نوجوانوں میں ذہنی افسردگی یا ڈپریشن کی ایک بڑی وجہ قرار دی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 19سے لیکر 28برس تک کے عمر کے افراد میں ٹوئٹر،فیس بک،انسٹاگرام اورسوشل میڈیا کی دیگر ویب سائیٹس کے استعمال کی شرح زیادہ ہے۔ماہرین نے سوشل میڈیا کے متوازن استعمال کی ضرورت پر زوردیاہے۔