کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو لاہور میں خوش آمدید،شہباز شریف

173

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ تمام کھلاڑیوں و شائقین کرکٹ کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طرح کی بدانتظامی کی شکایت نہیں ہونی چاہیئے ۔

اتوار کی صبح ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب نے قذافی اسٹیڈیم میں جا کر سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا اور واٹرکولر لگانے اور باقی رہ جانے والے انتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے کسی بھی طرح کی بدانتظامی کی شکایت نہیں ہونی چاہیئے اور اسٹیڈیم میں فائنل میچ دیکھنے والے ہر ایک تماشائی کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کو لاہور میں خوش آمدید کہتا ہوں۔