وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تجاویز موصول ہو گئے ہیں ہم کھلے دل کے ساتھ مشاورت کرکے فیصلہ کریں گے۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم متحد ہیں۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع میں اتفاق رائے موجود ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے کہا تھا کہ اسمبلی کا اجلاس فوری بلایا جائے۔
انہوں نے تصدیق کی ہے کہ پیپلز پارٹی کے تجاویز موصول ہو گئی ہیں، پیپلز پارٹی نے ایک سال کی توسیع کی تجویز دی ہے ان تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور کوشش کریں گے کہ اگلے دودن میں دوبارہ اجلاس کریں۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے جبکہ فوجی عدالتوں کی توسیع پر اتفاق رائے موجود ہے ، پیپلزپارٹی نے ایک سال توسیع کی تجویز دی ہے، پہلے اکیلے فیصلہ کیا اور نہ ہی اب کریں گے ، فوجی عدالتوں کے معاملے پر مزید مشاورت بھی کریں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بھی مشاورت کی بات کی ہے، کوئی حتمی بات نہیں کی گئی، نیشنل ایکشن پلان پر 20 مختلف شعبوں میں پیشرفت ہوئی، معاملے پر اگلے 2 دن کے دوران اجلاس بلائیں گے۔