قائد حزب اختلاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کردیا

109

قائد حزب اختلاف سید خورشید کا کہنا ہے کہ ملک حالت جنگ ہے حکومت ان کیمرہ بریفنگ دے ، افغانستان کے ساتھ پاکستان کی سرد جنگ چل رہی ہے ، بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے ، وزیردفاع کے انکشافات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے ۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کردیا ۔ وزیر دفاع نے آج کئی انکشاف کیے ہیں، اور میں سمجھتا ہوں کہ وزیر دفاع کے بیان پر حکومت کر بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہئے ۔ نشاندہی کرنا ہوگی کہ کون دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہا ہے، کہا گیا کہ ملک حالت جنگ میں ہے اس حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی جائے ۔

سید خورشید شاہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے ، بھارت کے ساتھ ہم کئی جنگیں لڑی ہیں یہ حالات ایسے ہی رہیں گے جب مسئلہ کشمیر حل نہیں نکلتا ۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ہماری سرد جنگ چل رہی ہے ، افغانستان وہ ملک ہے جس کے لئے پاکستان نے اپنی خودمختاری تک داؤ پر لگا دی ۔ افغانستان سے دہشتگرد آتے ہیں اور ہماری سیکورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں ۔