پاناماکیس کاجو بھی فیصلہ آئے سڑکوں پر نہیں آئیں گے،عمران خان

180

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آئے سڑکوں پر نہیں آئیں گے، قطری ٹریل اسکول کے بچے بھی نہیں مانتے۔  جمہوریت میں صادق اور امین ہونا بہت ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن کے حوالے سے سڑکوں پر آسکتے ہیں۔ نجم سیٹھی کو الیکشن کا صلہ مل رہا ہے پی ایس ایل سیکیورٹی سے پیغام گیا  ملکی حالات ٹھیک نہیں۔

کورٹ رپورٹرز سے گفتگو میں ان کا کہنا  تھا کہ اربوں روپے کی کرپشن پر عوام سے جھوٹ بولا گیا جائیداد شریف فیملی کی تھی منی ٹریل انہوں نے ہی دینی تھی جمہوریت میں صادق اور امین ہونا بہت ضروری ہے فلیٹس کی خرید و فروخت کی دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں قطری ٹریل اسکول کے بچے بھی نہیں مانتے۔

ان کا  کہنا  تھا کہ عدالت جانے سے پہلے متعلقہ فورمز سے رجوع کیا پارلیمنٹ میں ہمارا مذاق اڑایا گیا خواجہ آصف نے یہاں تک کہا کہ لوگ بھول جائیں گے الیکشن کمیشن کے حوالے سے سڑکوں پر آسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن ن لیگ کا حصہ بن چکا ہے میرے کیخلاف کیسز بلیک میلنگ کیلئے ہیں۔

کپتان کا مزید کہنا  تھا  کہ اقتدار میں آکر کرپشن آسان ہے کرپشن کو ختم کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیاسارے اداروں کی کارکردگی عوام کے سامنے آگئی، ترقی کرنے کیلئے اداروں کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا۔

عمران خان نے کہا  کہ پی ایس ایل پر نجم سیٹھی کو زیرو نمبر دیتا ہوں نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ کو خراب کیا ہے نجم سیٹھی کو الیکشن کا صلہ مل رہا ہے پی ایس ایل سیکیورٹی سے پیغام گیا حالات ٹھیک نہیں۔