پاکستان کا 7اور 8مارچ کو پاک افغان بارڈر کھولنے کافیصلہ

162

پاکستان نے 7 اور 8 مارچ کو پاک افغان سرحد کو 2 روز کے لئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سرحد کھولنے کا فیصلہ ویزے پر آنے والوں کی واپسی کےلیے کیا گیا،  ویزے پر افغانستان جانےو الے پاکستانی بھی وطن واپس آسکیں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم اور چمن کے مقامات پر کھولا جائے گا ، دونوں کراسنگ پوائنٹس پر متعلقہ حکام کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان سفیر کو ٹیلیفون کر کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے ۔