مہمندایجنسی میں پاک فوج کی کارروائی،ہلاک دہشتگردوں کی تعداد15ہوگئی

180

مہمند ایجنسی میں گذشتہ رات دہشتگردوں اور پاک فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کیطرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مہمند ایجنسی میں سرحد پار حملے پر پاک فوج نے موثر جواب دیا ۔ پاک فوج کی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے کارروائی میں 6 اہم دہشت گردوں کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 6 اہم دہشت گردوں کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں مارے گئے اہم دہشت گردوں میں کچے باجوڑی ، زار محمد عرف مدنی ، حذیفہ ، لخکڑی ،  سنگارے اور سنگین شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کسی بھی دہشت گرد کو نہیں چھوڑے گی۔