جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرنبیل احمد زبیری کے اعلامیے کے مطابق اکیڈمک کونسل جامعہ کراچی کے لئے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی دونشستوں اور اسسٹنٹ پروفیسرز و لیکچررز کی چار نشستوں کے لئے انتخابات بروز منگل21 مارچ2017 ء کو کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں صبح 9:30 تا دوپہرایک بجے ہونگے۔
انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 14 مارچ2017 ء کو دوپہر12:00 بجے تک ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک انتظامی بلاک کے دفتر میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
کا غذات نامزدگی بذریعہ ای میل یا کورئیر سروس قبول نہیں کئے جائینگے۔کاغذات نامزدگی 17 مارچ کو دوپہر12:00 بجے تک واپس لئے جاسکتے ہیں۔
امیدواروں کی حتمی فہرست17 مارچ2017 ء کو سہہ پہر ساڑھے تین بجے جاری کی جائے گی۔
ووٹر لسٹ پر اعتراضات12 مارچ 2017 ء دوپہرساڑھے12 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔