ملائیشیا میں سعودی فرمانروا پر حملے کا منصوبہ ناکام

190

ملائیشیا میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان پر حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشین پولیس نے شاہ سلمان کے دورے سے قبل 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔ملائیشن پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد عرب وفد پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے افراد میں سے 4 کا تعلق یمن، 2 کا جنوبی ایشیا جبکہ ایک ملائیشن شہری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مشتبہ افراد گاڑی میں نصب ڈیوائس کے ذریعے حملہ کرنا چاہتے تھے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان 26 فروری کو ملائیشیا کے دورے پر گئے تھے۔