راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے تھانہ فضل ٹاؤن کی حدود میں گھر میں گھس کر چار افراد کو قتل کردیا ۔ مقتولین کی میتیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ فضل ٹاؤن کی حدود میں نامعلوم قاتلوں نے گھر میں گھس کر چار افراد کو قتل کردیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ۔ مقتولیں میں دو مرد ، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے ۔ دوسری طرف پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔