امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

125

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ مقامی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

نیویارک میں وقفے سے قبل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 26 سینٹ کم ہوکر 53.07 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 10 سینٹ کمی کے بعد 55.80 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

دوسری جانب ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ طلب میں اضافہ اور پیداوار میں کمی ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں مئی کیلئے پام آئل کے سودے 1.1 فیصد بڑھ کر 2893 رنگٹ (650 ڈالر) فی ٹن رہے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 36939 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔