سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا رجحان

107

یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا۔

یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤکا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا امکان اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے کے بعد 0.2 فیصد کم ہوکر 1231.1 رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد بڑھ کر 1231 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1233.18 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔امریکی سونے کے سودے 0.6 فیصد بڑھنے کے بعد 1233.2 ڈالر فی اونس طے پائے۔