امریکی شہریوں کی ایران میں آمد پر پابندی برقرار رہے گی، تہران کا اعلان

230

ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایرانی شہریوں کے امریکا کے سفر پر پابندی کے ردعمل میں ایران کی طرف سے امریکی شہریوں کے خلاف لگائی جانے والی ایسی ہی پابندی برقرار رہے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی پابندیوں کے ردعمل میں جاری کیا گیا حکم ابھی تک لاگو ہے اس لیے نئے حکم کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے جنوری میں کہا تھا کہ امریکی صدر کے سفری پابندیوں کے حکم نامے کے جواب میں امریکی شہریوں کو بھی ایران کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔