وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے ۔
کویت سے وطن واپس آتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو الیکشن اصلاحات پر کام تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں ۔