بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے لوگوں کا ہے،سرداراخترمینگل

438

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے لوگوں کا ہے،بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی چاہئے ،اب تو حالت یہ ہے کہ ہمیں مذہبی اورقبائلی مسائل میں الجھا دیاگیاہے جس سے اصل مسائل اوجھل ہوگئے ہیں ،آج بھی صوبے میں مائوں کے گود خالی ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر حضرت خالد سلطان صاحبزادہ سکندر سلطان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عصرانہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سرداراخترجان مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی حقوق کے لئے میدان میں نکل پڑے ہیں غیر ملکوں کے ہوتے ہوئے مردم شماری کسی صورت میں قبول نہیں ہے بلوچستان کے عوام کو تعلیم کی سہولت تک نہیں ہے وہ چاہتے ہیں تعلیم ادروں کو بند کرکے یتیم خانے  بنائے جائیں ہم کو مذہبی قبائلی مسائل میں الجھایا جارہا ہے بلوچستان کی دکھ درد کو ہم نے ہمشہ اپنا ہی درد سمجھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے بلوچستان کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں صرف پنجاب کے لئے سب کچھ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں آج بھی ماوں کے کھودخالی ہیں انکے پیاروں کو بے گناہ قتل کرکے گم کئے جاتے ہیں اس کے لئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سائل وسائل کے اصل مالک پر زمین تنگ کی جارہی ہے بلوچستان کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ جارہا ہے ہم سب بے بس ہیں ۔

ثنا بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا ہم پر قرض ہے اور اس کے حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریع نہیں کریں گے۔

اس موقع پر پیر خالد سلطان نے کہا کہ ہم بزرگوں کے آستانہ پر آپ چل کر آئے ہوئے اور جس طرح آپ بلوچستان عوام کی جنگ لڑرہے ہیں ان میں اللہ تعالی آپ کو کامیابی حاصل کررہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بزرگوں نے ہمشہ حق اور شچ کا ساتھ دیا ہے ہم عالم اسلام اور پاکستان کی سربلندی کے لئے کوشاں ہیں اور اسلام بھی ہمیں اتحاد اتفاق کادرس دیتا ہے آپ ہمارے علاقے میں آئے ہیں اور ہم پر فرض بنتا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی حقوق کی جنگ لڑنے والوں کے ساتھ ہم سب مل کردیں۔