ویوین رچرڈز لاہور سے دبئی روانہ

154

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم کے کوچ ویوین رچرڈز لاہور سے دبئی روانہ ہو گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے کوچ اور دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز سابق کرکٹر ویوین رچرڈز لاہور سے دبئی روانہ ہو گئے۔ ویوین رچرڈز کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل سے ایئرپورٹ پہنچایا گیا جہاں سے وہ دبئی کیلئے روانہ ہوگئے۔

غیر ملکی کھلاڑیوں میں ڈیوڈ میلان اور کرس جارڈن، مارلن سیموئیل، کرس جورڈن اور انعام الحق پہلے ہی پاکستان سے اپنے اپنے ملک جاچکے تھے۔ ویوین رچرڈ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر پی ایس ایل ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کی ٹیم اب تک ہونے والے پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشن کے فائنل میں پہنچی اور بدقستمی سے دونوں بار اسے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ویوین رچرڈز نے پاکستان میں قیام کے دوران مختلف کرکٹرز اور پی سی بی کے عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کیں اور گولف بھی کھیلی۔