سپریم کورٹ سے پاناما کا فیصلہ آنے والا ہے ، سید خورشید شاہ

207

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ ایک دو دن میں آنے والا ہے ، بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری اسی سال پارلیمنٹ کا حصہ بن جائیں گے ، شفاف انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن سے چھپوائے جائیں ۔ پی ایس ایل کے فائنل کو پیپلزپارٹی نے نارمل لیا حکومت نے ڈھول بجا دیا ، عمران خان کا پھٹیچر والا بیان نازیبا اور نامناسب ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کافیصلہ سپریم کورٹ سے ایک دو دن میں آ جائے گا ، عوام کی نظریں فیصلے پر لگی ہوئی ہیں ہمیں بھی اچھے کی امید ہے ۔

بیلٹ پیپرز کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ انتخابات میں دھاندلی کیلئےبیلٹ پیپرزکی بوریاں بھی مل جاتی ہیں، اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ بیلٹ پیپرز کی چھپوائی اردو بازار کی بجائے پرنٹنگ کارپورشین سے کروائی جائے ۔ پیپلزپارٹی چاہتی ہےاب پاکستان میں آراو الیکشن نہ ہوں۔

بلاول اور آصف زرداری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری اسی سال یعنی 2017 میں پارلیمنٹ کا حصہ بن جائیں گے ۔

عمران خان کے بیان سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو پیپلزپارٹی نے نارمل لیا لیکن نے ڈھول بجا دیا ۔ تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں سے متعلق کا عمران خان کا پھٹیچر والا بیان نازیبا اور نامناسب ہے ۔