جماعت اسلامی آئین اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ،لیاقت بلوچ

270

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی آئین اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ۔ عدل اور انصاف پر مبنی معاشرہ بہتر طو ر پر ترقی کر سکتا ہے ۔ نا انصافی پر مبنی معا شرہ بے را روی کا شکار ہوجا تا ہے۔ قو م کی نظر ین سپر یم کورٹ پر ہیں ۔ گوادر کا نام بڑاہے مگر درشن چھوٹے ہیں سی پیک منصوبے سے گوادر کی مقامی آ بادی کے تحفظات دور کر نے کے لیئے موثر قانون سازی کی جائے۔ جماعت اسلامی مقامی آبادی کے بنیادی اور سماجی حقوق کے تحفظ کے لیئے ہر فورم پر آواز بلند کر یگی۔

ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی کے مر کزی سیکر یڑی جنرل لیا قت بلوچ نے ڈسٹرکٹ بار کی دعوت پر گوادر بار میں وکلاء کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آئین اور قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے کیونکہ عدل اور انصاف کی بلا امتیاز فراہمی سے ایک مثبت اور تعمیر ی معا شرہ پروان چڑھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس معاشر ہ میں انصاف اور عدل کا نظام موثر نہ ہو ایسا معاشرہ بے راروی کا شکار رہتا ہے جماعت اسلامی ملک کی ایک منظم جماعت ہے جو بلا تعصب اور بلا امتیاز جدوجہد میں مصروف عمل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے مقامی آ بادی کو جو خدشات در پیش ہیں ان کا ازالہ کیا جائے مقا می آبادی کو اقلیت سے بچانے کے لیئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے تاکہ با ہر سے آنے والے لوگوں کو ووٹ کے استعمال کے حق سے روکا جا ئے ۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ گوادر کے نام بڑے مگر درشن چھوٹے ہیں گوادر کو ایک عنوان دیا گیا ہے مگریہاں کے حالات جوں کے توں ہے کچھ بھی نہیں بدلا ہے مقامی آبادی تعلیم ، صحت ، پانی اور دیگر سہو لیات سے محروم ہیں شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہے شہریوں کی زندگی اجیر ن ہے اگر کچھ بدلا ہے تو وہ صرف عنوان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اگر حکمران جماعت اسے 2018کے الیکشن کے لیئے استعمال کر نے کی مبینہ کوشش کررہا ہے تو یہ لمحہ فکر یہ ہے یہ رویہ ایک قومی اہمیت کے حامل منصوبے کو متنازعہ بناسکتی ہے۔

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں پا نا مہ لیکس سے حکمران اور اشر افیہ کی بد عنوانیاں آ شکا ر ہوئی ہیں جن کا محاسبہ ضروری ہے اگر ایسا نہ ہو ا تو ملک میں موثر احتسابی نظام کے قیام کا خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی گوادر کی مقامی آبادی کے سماجی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیئے ہر فورم پر آواز بلند کر یگی۔ گوادر بار کے صدر محمد صد یق ایڈ وکیٹ نے کہا کہ گوادر بار کے وکلاء قانون اورا  ئین کی حکمرانی کے قیام کے لیئے پر عزم ہیں جس کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجا ئے گا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سی پیک اور دیگر منصوبے سے مقامی آبادی کو متعدد خدشا ت کا سامنا ہے ملکی قوانین ہوں یا بین الاقوامی یہ امر مسلمہ بنا ئی گئی ہے کہ ترقی کے ثمرات پہلے مقامی آبادی کو پہنچا ئے جائیں لیکن اب تک مقامی آبادی ترقی کے ثمرات سے محروم ہے ۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکر یڑی مو لانا ہدایت الرحمن، ضلعی امیر مو لانا لیا قت بلوچ ، ضلعی رہنماء سعید احمد، حسن الاسلام، اکبر رمضان اور یونس حسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔