فوجی عدالتوں کے بار بار آنے سے سویلین نظام کمزور ہوجائیگا،مولا بخش چانڈیو

228

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی  سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ صوبائی حکومت پہ الزام تراشی بند کریں فوجی عدالتیں اگر بار بار آتی رہیں تو سویلین نظام کمزور ہو جائے گا ، اگر انصاف کا تقاضہ ہے کہ ملٹری کورٹ آئے تو وہ انصاف کے تقاضے بھی پورے کریں ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیئے اگر دہشتگرد باہر سے آرہے ہیں تو یہ ذمہ داری وزیر داخلہ کی ہے اگر دہشتگرد مقامی ہے تو یہ صوبائی معاملہ ہے۔

سندھ یونیورسٹی جامشورو میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پہ منعقدہ ریلی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتیں اگر بار بار آتی رہیں تو سویلین نظام کمزور ہو جائے گا  اگر انصاف کا تقاضہ ہے کہ ملٹری کورٹ آئے تو وہ انصاف کے تقاضے بھی پورے کریں ۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیئے ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیشہ تذکروں میں رہنا چاہتے ہیں وہ خود کو نوجوان سمجھتے ہیں ایسا نہیں ہے ۔ مہمانوں اور قوم کے لیے یہ اچھے جملے نہیں تھے ، خواتین کے اختیارات کو سمجھتے ہیں ، مجھے سمیت ہماری پارٹی خواتین کے کردار کو سراہتی ہے ۔ پاکستان میں پہلے ہی اردو قومی زبان ہے اور سندھ میں دوسری بڑی زبان ہے۔