پاکستان نے کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کابل میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے ۔ اس کیلئے لواحقین اور افغان بھائیوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے ۔ یاد رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں اسپتال پر حملے میں 30سے زائد افراد ہلاک اور 50کے قریب زخمی ہوئے ۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں مریض ڈاکٹر اور نرسز شامل ہیں ۔ چار حملہ آوروں کو کئی گھنٹے کے مقابلے کے بعد ہلاک کردیا گیا۔