دبئی کے ولی عہد کے انسٹا گرام پر 50 لاکھ فالورز

157

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی سوشل میڈیا پر پذیرائی کی خبریں پہلے بھی آتی رہی ہیں مگر ’انسٹا گرام‘ پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق الشیخ حمدان کے انسٹا گرام پر ’فزاع‘ کے لقب سے بنے اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد 5 ملین تک جا پہنچی ہے۔الشیخ حمدان کی شہرت کی ایک بڑی وجہ ان کی ’انسٹا گرام‘ پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہیں۔

ان میں اسپورٹس، قدرتی مناظر اور مہم جوئی کی تصاویر اور ویڈیوز خاص طور پر شامل ہیں۔ ان کی انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہر تصویر میں دبئی کے کسی خوبصورت زاویے کی نشاندہی کی گئی ہوتی ہے جو ناظرین کے لیے بے پناہ کشش کا سبب بنتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پرلاکھوں افراد پسند کرتے ہیں۔