بھارت سے شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں، ڈیوڈ وارنر

167

آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم بھارت کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو شکست دیگی۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔