پارلیمنٹ کے باہر جھگڑا ، اسپیکر نے انکوائری کا حکم دے دیا

328

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے باہر جھگڑے کی تحقیقات کے لئے چھ رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔ خورشید شاہ کہتے ہیں لڑائی کرنی ہے تو میدان میں نکلیں ، اداروں کا تقدس پامال نہ کریں ۔ تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے مسلم لیگ نواز کے رہنما میاں جاوید لطیف کو مکا دے مارا ۔

اسپیکر قومی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے بابر جھگڑے کی تحقیقات کے لئے چھ رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی کے سربراہ غوث بخش مہر ہوں گے ۔ ایاز صادق کہتے ہیں واقعہ قابل افسوس ہے معاملے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں اداروں کا تقدس مجروح نہیں ہونا چاہئیے کسی نے لڑئی کرنی ہے تو میدان میں جائے ۔

اراکین اسمبلی کا ماننا ہے کہ یہ انتہائی سیاسی درجہ حرارت غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے کے بعد بلند ہوا جسے کم کرنے کی ضرورت ہے۔